Home » Interesting News » ’میں روزانہ 5 کروڑ روپے کما رہا تھا، پھر ایک غلطی نے میری تمام دولت 90 کروڑ روپے ڈبو دئیے‘ آدمی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، ایسا کیا کام کر رہا تھا؟ جان کر آپ بھی بھی دنگ رہ جائیں گے

’میں روزانہ 5 کروڑ روپے کما رہا تھا، پھر ایک غلطی نے میری تمام دولت 90 کروڑ روپے ڈبو دئیے‘ آدمی نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا، ایسا کیا کام کر رہا تھا؟ جان کر آپ بھی بھی دنگ رہ جائیں گے

سڈنی(نیوز ڈیسک) آج کل کرپٹو کرنسی ’بٹکوئن‘ کا خوب چرچا ہو رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ یہ کرنسی دنیا بھر میں خفیہ فنڈز کی منتقلی اور ناجائز دولت کو چھپانے کرنے کا محفوظ ترین ذریعہ بن گئی ہے اور اس میں سرمایہ کاری کرنے والے دنوں میں ارب پتی ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی یہ کہانیاں متاثر کن لگ رہی ہیں تو پھر آسٹریلوی صحافی ڈیرک روز کی کہانی بھی سن لیجئے، جو بٹکوئن کے چکر میں پڑ کر اپنا سب کچھ لٹا بیٹھے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں ڈیرک کا کرپٹو کرنسی پورٹ فولیو 90 لاکھ ڈالر (تقریباً 90 کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ چکا تھا۔ وہ اس کام میں اتنے کامیاب ہو چکے تھے کہ روزانہ پانچ کروڑ تک کمانے لگے تھے لیکن پھر اچانک کرپٹو کرنسی نے ایسا غوطہ کھایا کہ ڈیرک بیٹھے بٹھائے اپنے 90 لاکھ ڈالر سے محروم ہو گئے۔
ڈیرک کا کہنا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کی سرمایہ کاری میں بہت کامیاب جا رہے تھے لیکن غلطی یہ ہوئی کہ انہوں نے اپنی دولت کو حقیقی سرمایہ کاری، جیسے جائداد کی خریداری، میں استعمال کرنے کی بجائے اس سے مزید بٹکوئن خریدنا جاری رکھے۔ انہوں نے اس بات کو نظر انداز کر دیا کہ بٹکوئن کرنسی کی قیمت کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ ویب سائٹ bitfinex کے ذریعے انہوں نے اپنے 90 ہزار ڈالر کے بٹکوئن کو مزید کرپٹو کرنسی خریدنے کے لئے استعمال کیا حالانکہ وہ اسے ڈالروں میں بدل کر بینک میں رکھ سکتے تھے یا اس کی مدد سے بہت سی جائداد خرید سکتے تھے۔
ڈیرک کہتے ہیں کہ وہ کچھ دنوں سے سوچ بھی رہے تھے کہ اب ایک سپورٹس ٹیم خرید لیں، ایک لگژری کشتی اور کچھ جائیدادیں خرید لیں، لیکن عین اس موقع پر کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کرگئی اور ان کی ساری سرمایہ کاری ڈوب گئی۔ اس بھاری نقصان کے باوجود وہ اس کام کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ دانشمندی سے کام لیں تو عام سرمایہ کاری کی بجائے کرپٹو کرنسی میں ہی سرمایہ کاری بہتر ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …