Home » Interesting News » چلتے چلتے میں اچانک گر جاتا ہوں‘ ہسپتال میں مریض کی شکایت، ڈاکٹروں نے معائنے کے لئے پھر دماغ کا سکین کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی جو کسی نے کبھی نہ دیکھی تھی، ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

چلتے چلتے میں اچانک گر جاتا ہوں‘ ہسپتال میں مریض کی شکایت، ڈاکٹروں نے معائنے کے لئے پھر دماغ کا سکین کیا تو اندر ایسی چیز نظر آگئی جو کسی نے کبھی نہ دیکھی تھی، ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

ڈبلن(نیوز ڈیسک) آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک معمر مریض اس شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسے جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مسائل درپیش ہیں اور اکثر وہ چلتے ہوئے لڑکھڑا کر گرجاتاہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کے جسم کی بائیں سائیڈ دائیں کی نسبت زیادہ کمزورمحسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں نے جب اس کا ابتدائی معائنہ کیا تو سب کچھ نارمل نظر آیا جس پر دماغ کا سکین کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
سائنسی جریدے ’بی ایم جے کیس رپورٹ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ مریض بظاہر مکمل طور پر صحت مند نظر آتاتھا لیکن جب اس کے دماغ کا سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سکین کیا گیا تو نتائج دیکھ کر ڈاکٹروں کے اپنے سر بھی گھومنے لگے۔ اس شخص کے دماغ کا ایک حصہ غائب تھا اس کی جگہ ایک بڑا خلاءنظر آ رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مریض کے دماغ کے ’رائٹ فرنٹل لوب‘ یعنی دماغ کے دائیں جانب سامنے کا تقریباً 3.5 انچ کا حصہ موجود نہیں تھا۔ دماغ کے غائب حصے کی جگہ ایک خلاءتھا جس میں ہوا بھری ہوئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس نوعیت کا پہلا کیس دیکھا ہے اور اس کی وجوہات کے متعلق کچھ کہنا فی الحال ممکن نہیں۔ مریض کے دماغ سے ہوا نکالنے کے لئے اس کے دو آپریشن کئے جاچکے ہیں اور اب اس کی حالت کافی بہتر بتائی جاتی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …