Home » Pakistani Headlines » وزیر اعظم کے5خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

وزیر اعظم کے5خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے5خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میںوزیر اعظم کے5اسپیشل ایڈوائزرزکی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت کی گئی ۔جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار جی ایم چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری قومی خزانے پر بوجھ اور خلاف آئین ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ خصوصی مشیروں کا تقرر کرے، تقرری سے آئین و قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …