Home » Interesting News » وہ آدمی جس نے 300 لوگوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں گھول دیں، یہ کون تھے اور ایسا کیوں کیا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

وہ آدمی جس نے 300 لوگوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں گھول دیں، یہ کون تھے اور ایسا کیوں کیا؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں ایک شخص نے 300سے زائد لوگوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں گھول دیں۔ اس سفاک قاتل نے پولیس کی حراست میں ایسے ہولناک انکشافات کیے ہیں کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق اس قاتل کا نام سانتیاگو میزا لوپیز ہے جسے اس کے طریقہ¿ واردات کی وجہ سے میکسیکو میں ’دی سوپ میکر‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اس کا تعلق بہت بڑے منشیات سمگلنگ گروپ ’سینا لوا ڈرگ کارٹل‘ سے تھا اور جن لوگوں کو اس نے قتل کیا وہ اس کے مخالف منشیات فروش گروپوں کے لوگ تھے۔

سانیاگو میکسیکو کے سرحدی شہر تیجواینا (Tijuana)میں رہتا تھا جہاں اس نے یہ قتل گاہ بنا رکھی تھی۔ اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں تیزاب کے ڈرموں میں ڈال کر انہیں گھلا دیتا اور بچی کھچی ہڈیوں کے ساتھ اس تیزاب کو وہیں گڑھے میں بہا کر مٹی ڈال دیتا تھا۔ ایک ایک گڑھے میں اس نے درجنوں لوگوں کی باقیات دفن کیں۔ پولیس کئی سالوں سے اس جگہ کی کھدائی کر رہی ہے اور اب تک 300لوگوں کی باقیات برآمد کی جا چکی ہیں۔ وہاں سے اب تک برآمد ہونے والی ہڈیوں کا وزن 200کلوگرام سے زائد ہے۔ پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اس جگہ سے 650سے زائد لوگوں کی باقیات برآمد ہو سکتی ہیں۔سانتیاگو نے پولیس کو یہ بھی بتایا ہے کہ اسے اس کام کے عوض 440پاﺅنڈ (تقریباً72ہزار روپے)ہفتہ وار ملتے تھے۔ وہ کئی سالوں تک یہ کام کرتا رہا اور اس کا مصروف ترین مہینہ دسمبر 2007ءتھا جس میں اس نے 32لوگوں کی لاشیں تیزاب میں گھلا کر ٹھکانے لگائیں۔سانتیاگو کو 2009ءمیں گرفتار کیا گیا تھاتاہم تاحال اسے سزا نہیں سنائی جا سکی۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …