Home » Interesting News » وہ پاکستانی جس نے لندن کا تاریخی سٹیڈیم ویمبلے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، یہ کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

وہ پاکستانی جس نے لندن کا تاریخی سٹیڈیم ویمبلے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، یہ کون ہے؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی ارب پتی شاہد خان نے لندن کے تاریخ سٹیڈیم ویمبلے کو خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہد خان نے ویمبلے کے لیے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی آفر کی ہے۔ شاہد خان عالمی شہرت یافتہ نیشنل فٹبال لیگ کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ویمبلے سٹیڈیم خریدنے کے بعد وہ لندن میں بھی نیشنل فٹبال لیگ کے میچز کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ویمبلی سٹیڈیم کے بارے میں شاہد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ویمبلی نجی ملکیت میں چلا جائے گا اور فٹبال ایسوسی ایشن اپنے مرکزی مشن یعنی کھلاڑیوں کی تربیت و ترقی پر توجہ دے سکے گی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ آپ میں سے اگر اکثریت نہیں تو کم از کم بہت بڑی تعداد میں تو انگلینڈ کی قومی ٹیم کے مداح ہوں گے، تو اسی لیے مجھے امید ہے کہ آپ اس خواب کے حقیقت بننے کی صورت میں اس کا خیر مقدم کریں گے۔

فوربز میگزین کے مطابق 16 برس کی عمر میں جب وہ پاکستان سے امریکہ آئے تھے تو ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے۔ شاہد خان لاہور میں پیدا ہوئے اور گارڈیئن کے مطابق وہ 1968 میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرن کے لیے امریکہ گئے تھے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان نے الینوئے میں انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نےاسی فرم کو خرید لیا۔

یاد رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی پاکستانی نڑاد امریکی تاجر شاہد خان کا نام شامل ہے، فوربز کے مطابق ان کے پاس تقریبا 8 کھرب پاکستانی روپے کی دولت ہے۔

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …