Home » South Africa Pakistani Community News » پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم (پی ایس اے بی ایف) کی جانب سے انگریزی زبان میں بزنس بلیٹین کی اشاعت

پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم (پی ایس اے بی ایف) کی جانب سے انگریزی زبان میں بزنس بلیٹین کی اشاعت

پریس ریلیز: پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم (پی ایس اے بی  ایف)کی جانب سے ایک انگریزی میگزین کا اجراء بزنس بلیٹن کے نام سے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اس مہینے اگست 2017 کا پہلا شمارہ شائع ہو گا جس کی تقریب رونمائی انشاء اللہ جشن آزادی کی ایک پر وقار تقریب کے ساتھ کی جائے گی جس کے مہمان خصوصی ہائی کمشنر آف پاکستان محترم جناب ڈاکٹر سہیل خان صاحب ہوں گے  ۔ادارہ اسکے لئے اپنے ان تمام محترم اور معزز حضرات کا تہہ دل سے شکر گزار ہے جنہوں نے اس مثبت اور تعمیری کام کے لیے دامے، درمے، سخنے ہماری ہر طرح سے مدد اور رہنمائی فرمائی ۔ہم اس عزم کے ساتھ ان تمام افراد اور اپنے خیر خواہوں سے یہ عہد کرتے ہیں کہ اس میگزین کو مکمل  طور پرغیر سیاسی ،صرف سماجی بہبود اور پاکستان اور ساوتھ افریقہ کے ساتھ اس کے پڑوسی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ اور باہمی تعاون اور تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستان کی عظمت اور سربلندی کے لئے جاری رکھا جائے گا     ۔

شکریہ :محمد اقبال قریشی چیف ایڈیٹر پی ایس اے بی ایفبزنس بلیٹن

Share this:

Comments

Check Also

جوہانسبرگ ۔ بوائے سنز میں گھر کے نیچے ڈکیتی میں ایک پاکستانی جاں بحق

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک)۔ کل رات جوہانسبرگ کے علاقے بوائے سنز میں سید احسان اللہ شاہ نامی …