Home » South Africa Pakistani Community News » پریٹوریا – ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کی پر وقار تقریب

پریٹوریا – ساوتھ افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کی پر وقار تقریب

(پریٹوریا  (نمائندہ پاک ایس اے ڈاٹ کوزا

 ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان اور دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں وہاں پر یومِ دفاعِ پاکستان پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاک بھارت جنگ 19655ء میں  افواجِ پاکستان  کی دفاعی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 6ستمبر 1965کے دن جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم ہوئی جو رہتی دنیا تک درخشاں رہے گی۔

اس سال 6 ستمبرکو  یوم دفاع پاکستان ، ساوتھ افریقہ کے دارلحکومت پریٹوریا میں بھی پورے جوش و جذبے اوروقار کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا ا ہتمام پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے  کیاگیا۔ جسمیں ڈپٹی ہائی کمشنر جنا ب ڈاکٹر منظور چودھری، ملٹری اتاشی بریگیڈیر فرہان،  کمرشل سیکریٹری فہد علی چودھری ، ناصر اعوان سمیت ایمبیسی کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ساوتھ اقریقن آرمی چیف جنرل یام اور ساوتھ افریقن آرمڈ فورسز کے چیف جنرل ماسینڈو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، ڈیفنس اتاشیوںسمیت ساوتھ افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھر پور شرکت کی۔تقریب میں  پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن اور پاکستان بزنس فورم کے چیرمین رفیق میمن اور سینیر وائس چیرمین محمد علی انجم، جنرل سیکریٹری توفیق باوانی، سلیم سنگاپوری اور محمد اقبال قریشی نے  شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شرکا کی تواضع روایتی پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

Share this:

Comments

Check Also

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کے کھمبے اور تاریں چوری کرنے والا مبینہ پاکستانی گروہ گرفتار

بجلی کے کھمبے چوری کرنے والا گروہ گرفتار۔ انتہائی شرمندگی سے بتانا پڑ رہا ہے …