Home » Pakistani Headlines » پنجاب حکومت کی بھرتیوں پر پابندی کیخلاف رٹ اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل، ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

پنجاب حکومت کی بھرتیوں پر پابندی کیخلاف رٹ اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل، ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان )سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کیخلاف پنجاب حکومت کی رٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کو منتقل کرتے ہوئے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سرکاری اداروں میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین 218کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس شفاف الیکشن کروانے کی ذمہ داری ہے۔الیکشن کمیشن کو اپنے قواعد بنانے ہوں گے ،الیکشن کمیشن کے تعین کرنے سے آسانی ہو جائے گی ۔انہوں نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن تعین کرے کس قسم کی بھرتیوں پر پابندی ہے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبائی اور وفاقی پبلک سروس کمیشن کی بھرتیوں پر پابندی نہیں لگائی ،ترقیاتی فنڈ کے لیے رقم مختص کرنے پا پابندی لگائی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات واضح کرے۔جس پر سیکرٹری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پری پول دھاندلی روکنے کیلیے بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا پہلے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کبھی صوبوں نے چیلنج نہیں کیا ۔ہائیکورٹ کوصوبائی حکومتوں کی درخواستوں پرجلدفیصلے کاکہہ دیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے عدالتی حکم جاری کر دیا جس میں لکھا گیا کہ پنجاب حکومت کی پابندی کےخلاف رٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کی جائے،ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ درخواستوں پر فیصلہ ایک ہفتے میں کرے۔بنچ کے سربراہ جسٹس عامرفاروق ہوں گے، سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہوگی۔سپریم کورٹ نے براہ راست فیصلہ دیا تو حتمی ہوگا۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …