Home » Interesting News » چین میں پہلی مرتبہ حکومت کے خلاف بغاوت ہوگئی، چین کی دیواروں پر اچانک ایسے پوسٹرز لگ گئے کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی

چین میں پہلی مرتبہ حکومت کے خلاف بغاوت ہوگئی، چین کی دیواروں پر اچانک ایسے پوسٹرز لگ گئے کہ پورے ملک میں کھلبلی مچ گئی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی حکمران پارٹی نے ملک کے قانون میں تاریخی ترمیم کر کے صدر شی جن پنگ کے تاحیات صدر رہنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ چین میں عوام کی بہت بڑی تعداد قانون میں اس تبدیلی کی حامی ہے لیکن چین سے باہر امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ میں یونیورسٹی کے طلبا نے قانون میں اس تبدیلی کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار شروع کردیا ہے۔ متعدد جگہوں پر ایسے پوسٹر دیکھے گئے ہیں جن پر صدر شی جن پنگ کے خلاف احتجاجی نعرے درج ہیں، جیسا کہ ’’یہ میرے صدر نہیں‘‘ اور ’’مجھے اس فیصلے سے اتفاق نہیں۔‘‘ ان پوسٹرز پر صدر شی جن پنگ کی تصاویر بھی ہیں اور بعض پوسٹرز پر ان تصاویر کے اوپر سرخ الفاظ میں احتجاجی نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ کی متعدد یونیورسٹیوں میں اس طرح کے پوسٹرز دیکھے جارہے ہیں۔ برطانیہ میں خصوصاً لندن سکول آف اکنامکس اور یونیورسٹی آف ایڈنبرا میں صدر شی جن پنگ کے خلاف احتجاجی پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …