Home » South Africa Pakistani Community News » ڈربن – آتشزدگی کا اندہناک واقعہ۔ 5 پاکستانی زندہ جل کر جاں بحق

ڈربن – آتشزدگی کا اندہناک واقعہ۔ 5 پاکستانی زندہ جل کر جاں بحق

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک) کل ڈربن کے علاقے ہائی فلیٹس میں آتش زدگی کے اندوہناک حادثے میں 5 پاکستانی جل کر جاں بحق ہو گئے۔فوت ہونے والے دو بھائیوں، محمد ریاض اور محمد عاصم کا   تعلق ضلع شیخوپورہ کے نزدیک ماناں والے کے ایک گاوں موگی غلام سے تھا۔محمد ریاض کی یہاں شادی ہوئی تھی اور ایک چھ سال کا بچہ بھی ہےجو ساتھ ہی تھا فوت ہوگیا ہے ماں باپ سمیت ۔

دوسرا ایک دوست محمد بلال جو  ضلع اوکاڑہ کے چک نمبر  4/1 آر اے تحصیل رینالہ خورد کا رہنے والا تھا وہ ساتھ فوت ہوا ہے ۔

انکی نماز جنازہ آج بروز بدھ مورکی 4 جولائی 2018 کلیئر وڈ مسجد ڈربن میں نماز ظہر کے فوری بعد ادا کیا جائے گی۔

اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

Share this:

Comments

Check Also

کیپ ٹاون – پاکستان اور دوسرے ممالک سے ہنرمند افراد کو ساؤتھ افریقا سمگل کیا جاتا ہے اور پھر اُن کا استحصال کیا جاتا ہے۔ محمد نواز کا پولیس کو بیان

Skilled personnel smuggled, exploited in South Africa A charge of intimidation laid at Cape Town’s …