Home » Interesting News » کیا وائی فائی سگنلز یا مائیکرو ویو استعمال کرنا انسان کو کینسر کا مریض بنا سکتاہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ واضح جواب دے دیا

کیا وائی فائی سگنلز یا مائیکرو ویو استعمال کرنا انسان کو کینسر کا مریض بنا سکتاہے؟ بالآخر سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ واضح جواب دے دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگوں میں عام تاثر پایا جاتا ہے کہ وائی فائی کے سگنلز اور مائیکروویو کا استعمال انسان کو کینسر کا مریض بنا سکتا ہے ۔ اب تک سائنس بھی اس حوالے سے گومگو کا شکار تھی تاہم اب سائنسدانوں نے ان کے متعلق حتمی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی کالج لندن اور لیڈز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق میں بتایا ہے کہ مائیکرو ویو کا استعمال اور وائی فائی کے سگنلز کا کینسر کے مرض سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ محض فرضی کہانیاں ہیں جن کے پھیلاﺅ میں سوشل میڈیا کا کردار سب سے زیادہ ہے۔

سائنسدانوں نے کینسر کی وجوہات کے متعلق لوگوں میں آگہی کامعیار جانچنے کے لیے ایک سروے بھی کیا جس کے خیرہ کن نتائج سامنے آئے۔ اکثر لوگ ایسی چیزوں کو کینسر کا باعث سمجھتے تھے جن کا اس مرض سے کوئی تعلق ہی نہیں اور اکثر کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ سگریٹ کینسر کا بہت بڑا سبب ہے۔ اس سروے کے نتائج کے مطابق 43فیصد نے ذہنی دباﺅ کو، 42فیصدنے ناقص خوراک کو، 35فیصد نے برقی مقناطیسی شعاعوں کو،19فیصد نے مائیکروویو کے استعمال کو اور15فیصد نے پلاسٹک کی بوتلوں کو کینسر کا باعث قرار دیا۔2ہزار افراد پر مشتمل اس سروے میں ہر پانچ میں سے 2افرادکو معلوم نہیں تھا کہ سگریٹ کینسر کا سبب ہے اور پانچ میں سے تین افراد یہ نہیں جانتے تھے کہ سورج کی روشنی بھی کینسر کا سبب بنتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ کلیئر ہائیڈ کا کہنا تھا کہ ”لوگوں کو کینسر کی وجوہات کا علم ہونا ازحد ضروری ہے لیکن حیران کن طور پر اس سروے میں معلوم ہوا ہے کہ اکثر لوگ کینسر کے حقیقی اسباب کو نہیں جانتے اور اس کی بجائے ایسی چیزوں کو کینسر کی وجہ سمجھتے ہیں جن کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …