Home » Interesting News » کیا یہ سب مرد خود کشی کرنے والے ہیں؟ تصویر کے پیچھے وہ دردناک حقیقت جس کے بارے میں ہم کبھی بات نہیں کرتے

کیا یہ سب مرد خود کشی کرنے والے ہیں؟ تصویر کے پیچھے وہ دردناک حقیقت جس کے بارے میں ہم کبھی بات نہیں کرتے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ٹی وی چینل آئی ٹی وی کے سٹوڈیو کی عمارت پر گزشتہ دنوں 84مردوں کے مجسمے لگادیئے گئے ہیں اور اس اقدام کے پیچھے ایسا محرک ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ اقدام برطانیہ میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے متعلق آگہی دینے اور لوگوں کو اس سے باز رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ برطانیہ میں اس وقت مردوں کی خودکشی کی شرح خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ہر ہفتے اوسطاً84مرد خودکشی کر رہے ہیں۔ ان خودکشی کرنے والے افراد میں اکثریت45سال سے کم عمر مردوخواتین ہے اور ان میں ہر 4میں سے 3مرد ہوتے ہیں۔

مردوں کے اس رجحان کو روکنے کے اس منصوبے کو ”پراجیکٹ 84“ کا نام دیا گیا ہے اور سٹوڈیو کی عمارت پر لگائے جانے والے مجسمے امریکی آرٹسٹ مارک جینکنس نے بنائے ہیں۔یہ مجسمے آئی ٹی وی کے ہیڈکوارٹر کی عمارت اور اس کے پروگرام ’دِ س مارننگ‘ (This Morning)کے سٹوڈیو کی چھتوں پر لگائے گئے ہیں جس پر شہریوں کی طرف سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔جہاں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مردوں میں خودکشی کا رجحان کم کرنے میں مدد ملے گی وہیں بعض لوگ اسے بے حسی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ 84تکلیف دہ اور پریشان کن منصوبہ ہے۔ لوگ جب ان مجسموں کو دیکھتے ہیں تو انہیں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …