Home » Interesting News » ’ہم نے اپنے بھائی کو مار ڈالا کیونکہ یہ جادو کر کے۔۔۔‘ مقتول کا سر پکڑے کھڑے ان بھائیوں نے قتل کی ایسی وجہ بتادی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

’ہم نے اپنے بھائی کو مار ڈالا کیونکہ یہ جادو کر کے۔۔۔‘ مقتول کا سر پکڑے کھڑے ان بھائیوں نے قتل کی ایسی وجہ بتادی کہ آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ہرارے(نیوز ڈیسک)ناکام انسان اگر شرم سے بھی عاری ہو تو اپنی ناکامی کا الزام کسی پر بھی ڈال سکتا ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے بھی یہی کیا۔ اپنی غربت کے لئے اپنے ہی بھائی کو ذمہ دار قرار دیا لیکن اس کے بعد جو کیا، اس ظلم کا بیان الفاظ میں ممکن نہیں۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ وئیرڈ نیوز‘ کے مطابق آکاننینین اور آئمی اینیوکوپون نے اپنے سگے بھائی فرائڈے اینیوکوپون کا سر تن سے جدا کر ڈالا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ فرائڈے نے جادو ٹونے سے انہیں غریب بنا رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پرلے درجے کے نکھٹو اور ناکارہ ہیں لیکن انہوں نے اپنی بے کاری کا ملبہ اپنے بھائی پر ڈال کر اسے قتل کر ڈالا۔

بدبختوں نے بے رحمی کی انتہا کر دی۔ سگے بھائی کا پہلے سر تن سے جدا کیا اور پھر اس کا کٹا ہوا سر ریت میں چھپایا اور دھڑ جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ جب پولیس کو اس معاملے کی خبر ملی تو دونوں کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی گئی جس پر انہوں نے جرم کا اعتراف کر لیا۔ وہ پولیس کو اس جگہ تک لے کر گئے جہاں انہوں نے اپنے بھائی کا سر ریت میں دبایا تھا۔ ریت ہٹانے کے بعد انہوں نے کٹا ہوا سر نکالا اور دونوں اسے اٹھائے میڈیا کو بتاتے رہے کہ کس طرح انہوں نے یہ لرزہ خیز جرم کیا۔ ملزمان کے اعتراف جرم اور شواہد کی دستیابی کے بعد ان کے خلاف قانونی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …