Home » Interesting News » یہ آدمی اپنے سر میں خود ہی سوراخ کیوں کروارہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

یہ آدمی اپنے سر میں خود ہی سوراخ کیوں کروارہا ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹرسائیکلوں ، گاڑیوں اور دیگر مشینری کو ’آلٹر‘ کرنے کے بارے میں تو آپ سے سن رکھا ہو گا لیکن اب انسانوں نے خود کو ایسے طریقے سے آلٹر کروانا شروع کر دیا ہے کہ سن کر ہی آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق انسانوں میں آلٹریشن کا یہ رجحان دماغ کو زیادہ جگہ فراہم کرنے کے لیے رواج پا رہا ہے۔ اس طریقے میں لوگ اپنی کھوپڑی میں ایک سوراخ کرواتے ہیں اور پھر قدرتی طور پر اس زخم کو بھرنے دیتے ہیں۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے دماغ کو زیادہ جگہ میسر آجاتی ہے اور اس کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دماغ کو وسعت دینے کا یہ طریقہ 8ہزار سال قدیم ہے جو آج تک کسی نہ کسی حد تک چلا آ رہا تھا اور اب ایک بار پھر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ لوگوں کی کھوپڑیوں میں سوراخ کرنے والے ریوچی کیروپی میڈا نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ”یہ بہت سادہ سا طریقہ ہے۔ میرے خیال میں مستقبل میں دماغ کو وسعت دینے کے جدید طریقے متعارف ہونے جا رہے ہیں جن کے ذریعے انسان اپنے دماغوں کو زیادہ پھیلا سکیں گے اور ان کا شعور زیادہ تیز ہو گا۔دماغ میں سوراخ کرنے کا یہ حالیہ طریقہ کئی جگہوں پر ممنوع ہے اس لیے تمام ماہرین خفیہ طور پر یہ کام کرتے ہیں، لیکن جس تیزی سے یہ مقبول ہو رہا ہے میرے خیال میں جلد ہی اسے قانونی جواز بھی فراہم ہو جائے گا۔“

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …