Home » Interesting News » ’یہ کام فوری بند کردو‘ امریکہ نے سعودی ولی عہد کو وہ بات کہہ دی جو انہیں ذرا بھی پسند نہیں آئے گی

’یہ کام فوری بند کردو‘ امریکہ نے سعودی ولی عہد کو وہ بات کہہ دی جو انہیں ذرا بھی پسند نہیں آئے گی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے یمن کی جنگ پر بے پناہ وسائل صرف کئے ہیں اور جہاں درجنوں ممالک کو اس جنگ کے لئے اپنا اتحادی بنایا ہے تو وہیں کئی ممالک کی مخالفت بھی مول لی ہے۔ سعودی ریاست نے ایسی غیر معمولی مشکلات کے باوجود یہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے لیکن اب اس کے قریبی اتحادی امریکا نے ہی ایسا مطالبہ کر دیا ہے کہ شاید جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا ۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حوثی باغیوں کے خلاف امریکی حمایت یافتہ عسکری کارروائی کی قیادت کررہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تو اس جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بات محکمہ دفاع پینٹاگون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا جلد از جلد سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے اس ضمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں پر بھی امید کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’یمن کی خانہ جنگی کے پرامن حل کے لئے ہمیں اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ہم ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ یمن میں عام شہریوں کی ہلاکت کا مسئلہ اُٹھائیں گے تو ان کا جواب تھا کہ ’’ہم اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے۔ اور ہم اس جنگ کا خاتمہ مثبت انداز میں چاہتے ہیں تاکہ یمن کے عوام بالخصوص، اور جزیرہ نما کی اقوام بالعموم امن سے ہمکنار ہوں۔‘‘

 

#paksa

#paksa.co.za

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …