Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za اب آپ اپنا پورا دماغ کمپیوٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے، آپ مر بھی جائیں تو دماغ زندہ رہے گا اور۔۔۔ تاریخ کی سب سے حیران کن خبر آگئی

#paksa #paksa.co.za اب آپ اپنا پورا دماغ کمپیوٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے، آپ مر بھی جائیں تو دماغ زندہ رہے گا اور۔۔۔ تاریخ کی سب سے حیران کن خبر آگئی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہمیشہ کی زندگی ہمیشہ سے ہی حضرت انسان کا خواب رہا ہے۔ کبھی اس خواب کی تعبیر پانے کے لئے جادو ٹونے کے عملیات کئے جاتے تھے، پھر حکماءو اطباءنے اپنے داﺅ پیچ آزمائے، اس کے بعد جدید حیاتیاتی سائنس کا دور آیا، مگر یہ خواب کسی طور شرمندہ تعبیر نا ہو سکا۔ ان سب کے بعد اب جدید ترین دور کی ’مصنوعی ذہانت‘ کی باری ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے معروف امریکی بزنس مین ایلان مسک نے ایک بار پھر انسان کو ’ابدی زندگی‘ کا خواب دکھا دیا ہے۔

آٹو انڈسٹری، سول انڈسٹری اور خلائی صنعت میں تہلکہ برپا کرنے والے ایلان مسک کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو سال سے ’نیورا لنک‘ پروگرام کا آغاز کررکھا ہے۔ ان کا دعوٰی ہے کہ اس پراجیکٹ کے تحت جلد ہی وہ ایک ایسی پراڈکٹ لانچ کرنے والے ہیں جس کی مثال انسانی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔

ایلان مسک کا کہنا ہے کہ یہ نئی پراڈکٹ ایک ”برین کمپیوٹر انٹرفیس“ ہے جو انسان کے دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ ٹیسلا کمپنی کے سی ای او جو روگن نے اس پراڈکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرا خیال ہے کہ آنے والے چند مہینوں میں ہم ایک انتہائی دلچسپ اعلان کرنے والے ہیں۔ یہ کسی کے بھی تصورات سے بڑھ کر ایک چیز ہوگی۔ یہ انسانی دماغ کو کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کردے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی دماغ اور کمپیوٹر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوسکے گا۔“

ایلان مسک اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل قریب میں انسانی کے دماغ میں کمپیوٹر کی طرح ڈیٹا سٹور کرنے اور کمپیوٹر کی رفتار سے پراسیس کرنے کی صلاحیت پیدا ہوجائے گی۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کی طبعی موت واقع ہوجائے تو اس صورت میں آپ کے دماغ کا مکمل ڈیٹا کمپیوٹر میں اپ لوڈ ہوجائے گا، یعنی کمپیوٹر پر آپ کا دماغ، اس کے تمام خیالات، سوچیں، تصورت، غرضیکہ سب کچھ اسی طرح موجو ہو گا جس طرح یہ ایک زندہ جسم کے اندر موجود تھا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …