Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کو ٹرمپ کے لئے کام کرنے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا

#paksa #paksa.co.za امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کو ٹرمپ کے لئے کام کرنے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا

لیزنگٹن (آئی این پی ) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان سارہ سینڈر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکا لتے ہوئے ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سارہ سینڈر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رات کے کھانے پر ورجینیا کے ایک ریسٹورینٹ گئیں جس کی بکنگ ان کے شوہر کے نام سے ہوئی تھی۔سارہ سینڈر جب اپنے اہل خانہ سمیت ٹیبل پر جا کر بیٹھیں تو ریسٹورنٹ کی خاتون مالک ولکنسن نے انہیں آکر کہا کہ ’’ آپ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے کام کرتی ہیں فورا ریسٹورنٹ سے نکلو‘‘ دوسری جانب سارہ سیندڑ نے اس واقعے کو ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے عام کیا اور بتایا کہ مجھے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کام کرنے پر ہوٹل سے نکلنے کا کہا گیا تو میں خاموشی سے باہر نکل آئی۔

انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتی ہوں چاہے وہ مخالف ہی کیوں نہ ہو، تاہم وہ باعزت طریقے سے اپنے عمل جاری رکھیں گی۔ دوسری جانب ریسٹورنٹ کی مالک ولکنسن نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سارہ سینڈر انسانیت کے لیے کام نہیں کرتیں اور ٹرمپ جیسے ظالم شخص کا ساتھ دیتی ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …