Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za انسان کا دل بند ہونے کے بعد بھی کتنی دیر تک دماغ کام کرتا رہتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر واقعی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں

#paksa #paksa.co.za انسان کا دل بند ہونے کے بعد بھی کتنی دیر تک دماغ کام کرتا رہتا ہے؟ سائنسدانوں کا جواب جان کر واقعی انسان کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جب آدمی کا دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے اور اس کی موت واقع ہو جاتی ہے تو اس کا دماغ کیا کام کرتا ہے؟ سائنسدانوں نے اس حوالے سے نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ جب آدمی کا دل دھڑکنا بند کر دیتا ہے اور اس کو طبی طور پر مردہ قرار دے دیا جاتا ہے تب بھی چند سیکنڈز کے لیے اس کا دماغ مکمل طور پر کام کرتا رہتا ہے اور وہ اپنے اردگرد ماحول سے آگاہ ہوتا ہے کہ اس کے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ ایسے میں لوگ اس کے پاس جو باتیں کر رہے ہوتے ہیں وہ انہیں بھی سن رہا ہوتا ہے۔ چنانچہ ہر مرنے والے آدمی کو پتا ہوتا ہے کہ اب وہ مر چکا ہے۔تاہم ان باتوں پر کسی طرح کا ردعمل نہیں دے سکتا۔

سٹون بروک یونیورسٹی سکول آف میڈیسن نیویارک کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں ہارٹ اٹیک کے درجنوں مریضوں پر تجربات کیے جن کا ہارٹ اٹیک کے باعث دل بند ہو گیا تھا اور بعد ازاں انہیں واپس زندگی کی طرف لایا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سام پرنیا کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ دل کی دھڑکن رکنے اور کلینکلی مردہ ہو جانے کے بعد بھی انسان کا شعور چند سیکنڈ تک مکمل طور پر متحرک رہتا ہے اور اس کے بعد آہستہ آہستہ کام چھوڑتا ہے۔تاہم اس صورتحال سے دوچار انسان کو ماضی کی یاد نہیں آتی اور وہ اس کی وجہ سے تکلیف سے دوچار نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی یادداشت میں کوئی جادوئی اضافہ ہوتا ہے، جیسا کہ معروف فلم ’فلیٹ لائنرز‘ میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی طبی موت کے بعد ڈاکٹر اور نرسز ان کے اردگرد کام کر رہے تھے اور وہ اس دوران کیا باتیں کر رہے تھے۔“

ڈاکٹر سام پرنیا کا مزید کہنا تھا کہ” ہم یہاں دماغ کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی بات کر رہے ہیں جو دل بند ہونے کے چند سیکنڈ بعد تک برقرار رہتی ہے۔ اگر دماغ کے خلیوں کی بات کی جائے تو وہ دل کی دھڑکن بند ہونے کے بعد گھنٹوں تک متحرک رہتے ہیں۔ہماری تحقیق میں ہارٹ اٹیک کے جتنے مریض اس تجربے سے گزرے ان میں ایک تبدیلی واضح طور پر آئی کہ وہ دوبارہ زندگی کی طرف آنے کے بعد دوسروں کا بہت زیادہ خیال رکھنے لگے تھے۔ “

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …