Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za اپنے بیٹے کی یہ تصویر دیکھ کر خاتون کے ہوش اُڑ گئے ، اس میں ایسا کیا ہے؟ وہ بات جو تمام والدین کو ہر قیمت پر معلو م ہونی چاہیے

#paksa #paksa.co.za اپنے بیٹے کی یہ تصویر دیکھ کر خاتون کے ہوش اُڑ گئے ، اس میں ایسا کیا ہے؟ وہ بات جو تمام والدین کو ہر قیمت پر معلو م ہونی چاہیے

لندن(نیوز ڈیسک)بیماری کی درست تشخیص تو صرف ماہر ڈاکٹر کر سکتا ہے لیکن اگر ہمارے پاس بنیادی معلومات ہوں تو کچھ بعید نہیں کہ خطرے کا اندازہ کسی حد تک ہم خود بھی کر سکیں۔اس بات سے کیا مراد ہے، یہ سمجھنے کے لئے اس برطانوی ماں کی مثال کو دیکھ لیجئے جس نے صرف ایک علامت کی بناء پر اپنے بیٹے کے کینسر کا اندازہ لگا لیا۔

دی مرر کے مطابق ریانن مالبس نامی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک کینسر آگاہی مہم کے دوران انہیں کچھ معلومات دی گئیں تھیں اور کینسر کی علامات کے بارے میں ایک کتابچہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ چند دن بعد ریانن نے دیکھا کہ ان کے دو سالہ بیٹے شاوی کی بائیں آنکھ کے سیاہ حصے میں ایک سفید نقطہ ظاہر ہو رہا تھا، اور انہوں نے معلوماتی کتابچے میں پڑھا تھا کہ یہ بھی کینسر کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ وہ اپنے ننھے بیٹے کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے گئیں جس نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ واقعی بچے کی بائیں آنکھ کے پیچھے کینسر کی رسولی بن رہی تھی۔ خوش قسمتی سے یہ کینسر ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا اور اس کا علاج ممکن تھا۔ کئی ماہ سے ننھے بچے کی کیمو تھیراپی اور لیزر تھیراپی جاری تھی اور اب ڈاکٹروں نے خوشخبری سنائی ہے کہ رسولی تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر بچے کے معائنے میں مزید تاخیر ہوتی تو نہ صرف اس کی آنکھ ضائع ہوسکتی تھی بلکہ جان کو بھی خطرہ لاحق تھا۔

واضح رہے کہ کینسر کے ماہرین متعدد ایسی علامات بتاتے ہیں جو بچوں میں کینسر کے سبب ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ان علامات میں وزن میں غیر معمولی کمی ، ہمہ وقت قے اور متلی کی کیفیت محسوس ہونا، جسم کے کسی حصے میں مسلسل درد رہنا ، پیشاب یا پاخانے میں خون ظاہر ہونا ، جسم کے کسی حصے کی مسلسل سوجن ، آنکھوں میں اچانک بھینگاپن ظاہر ہونا اور خصوصاً آنکھ کے سیاہ حصے میں غیر متوقع سفید نشان کا ظاہر ہونا، وغیرہ شامل ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس نوعیت کی علامات ظاہر ہوں تو ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …