Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر سپریم کورٹ طلب، قبضہ مافیا منشاءبم کی گرفتاری کا حکم

#paksa #paksa.co.za ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر سپریم کورٹ طلب، قبضہ مافیا منشاءبم کی گرفتاری کا حکم

لاہور (پاکستان) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو فوری طلب کرلیا۔

ملک منشا کھوکھر عرف منشا بم کی گرفتاری کیلئے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایس پی سے استفسار کیا کہ یہ منشا بم کون ہے ؟ جس پر ایس پی معاذ نے بتایا کہ منشاءبم جوہر ٹاﺅن کا بہت بڑا قبضہ گروپ ہے ، وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرتا ہے، اس کے خلاف 70 مقدمات درج ہیں، آپ کے حکم پر کارروائی شروع کی تو سفارشیوں کے فون آنا شروع ہوگئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس کا فون آیا سفارش کیلئے ؟ ایس پی نے بتایا کہ ایم این اے کرامت کھوکھر نے منشا بم کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے’ میں دیکھتا ہوں کہ یہاں کون بدمعاش ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا، پولیس میں سیاسی مداخلت کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ چیف جسٹس نے ایس پی کو دھمکیاں دینے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو فوری سپریم کورٹ طلب کرلیا جبکہ منشاءبم کی بھی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ملزم منشاءبم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل رانا سرور کی بھی سخت سرزنش کی جس پر وکیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کیس سے علیحدگی اختیار کرلی۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …