Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بغیر پکائے کھانا کھانے کی وجہ سے آدمی کے دماغ میں کیڑا چلا گیا، ڈاکٹر نے نکال کر اس کیڑے کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی بے حد خوفزدہ ہوگئے

#paksa #paksa.co.za بغیر پکائے کھانا کھانے کی وجہ سے آدمی کے دماغ میں کیڑا چلا گیا، ڈاکٹر نے نکال کر اس کیڑے کا معائنہ کیا تو ایسا انکشاف کہ ڈاکٹر بھی بے حد خوفزدہ ہوگئے

بیجنگ(نیوز ڈیسک) آپ نے ڈاکٹروں کو اکثر یہ کہتے سنا ہو گا کہ گوشت کو خوب اچھی طرح پکا کر کھانا چاہیئے، مگر آخر یہ احتیاط کیوں اتنی ضروری ہے؟ یہ جاننے کے لئے اس چینی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے خوفناک واقعے کے بارے میں ضرور جان لیجئے، آپ خود سمجھ جائیں گے کہ کچے یا نیم پکے گوشت کو کھانے کا کیا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

دی مرر کے مطابق ساﺅتھ چائنہ ہسپتال لائے جانے والے 25 سالہ نوجوان کو اچانک مرگی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے تھے، حالانکہ پہلے کبھی اسے یہ مرض لاحق نہیں رہاتھا اور اُس کی عمومی صحبت بھی بہت اچھی تھی۔ نوجوان کو پہلے بھی چند ایک ڈاکٹروں کو دکھایا جا چکا تھا مگر اُس کا مرض کسی کی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا۔ ساﺅتھ چائنہ ہسپتال کے ماہر ڈاکٹر وانگ چونگ لیانگ اور اُن کی ٹیم نے اس نوجوان کا بغور معائنہ کیا۔ماہر ڈاکٹروں نے اس کے تفصیلی ٹیسٹ کئے تو معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں کوئی زندہ اور حرکت کرتی ہوئی چیز موجود ہے جس کی وہ سے اُسے مرگی جیسے دورے پڑ رہے تھے۔

ڈاکٹر وانگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نوجوان کے دماغ کا آپریشن کرکے 10سینٹی میٹر لمبا کیڑا نکال لیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں نوجوان کے دماغ سے نکالے گئے کیڑے کو دیکھا جاسکتا ہے، جو مریض کے دماغ سے نکالے جانے کے بعد بھی زندہ ہے اور بل کھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

متاثرہ شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ کچا اور نیم پکا گوشت کھانے کا شوقین ہے۔ چین اور جاپان جیسے ممالک میں کئی ایسی ڈشیں مشہور ہیں جن میں گوشت کو پوری طرح پکائے بغیر کھایا جاتا ہے، خاص طور پر مچھلی کی کچھ ڈشیں ایسی ہیں جن میں گوشت بالکل کچا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وانگ کا کہنا تھا کہ غالباً اس نوجوان کے دماغ میں یہ خطرناک کیڑا کچا گوشت کھانے سے ہی منتقل ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کچا یا نیم پکا گوشت کھانے سے اس کے اندر موجود کوئی کیڑا، یا اس کے انڈے، انسانی جسم میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ اگر گوشت میں کسی کیڑے کے انڈے موجود ہوں تو یہ خون میںجذب ہو کر دوران خون کے ذریعے دماغ تک بھی پہنچ سکتے ہیں، اور ان سے پیدا ہونے والے کیڑے انسانی جان کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …