Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بڑے مسلمان ملک کو دنیا کا سست ترین ملک قرار دے دیا گیا ، کونسا ملک ہے اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

#paksa #paksa.co.za بڑے مسلمان ملک کو دنیا کا سست ترین ملک قرار دے دیا گیا ، کونسا ملک ہے اور پاکستان کا کونسا نمبر ہے ؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

نیویارک(نیوز ڈیسک)دنیا کی سست ترین قوموں کی فہرست سامنے آگئی ہے اور افسوس کہ اس فہرست میں بھی پہلی پوزیشن ایک مسلم ملک نے حاصل کی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے 168 ممالک میں سستی کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کویتی قوم دنیا کی سست ترین قوم ہے، جس کے تقریباً 67 فیصد شہری جسمانی سرگرمی کے کم ترین معیار سے بھی نیچے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستانی قوم عالمی اوسط سے کافی بہتر ہے۔ہمارے ہاں تقریباً 26 فیصد لوگ سستی کے شکار ہیں، یعنی یہ ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کی شرط پوری نہیں کر رہے۔ دوسری جانب افریقی ملک یوگنڈا سب سے زیادہ متحرک پایا گیاہے، جہاں تقریباً 94.5فیصد افراد متحرک زندگی گزرتے ہیں اور صرف ساڑھے پانچ فیصد ایسے ہیں جو سستی کا شکار ہیں۔

سائنسی جریدے ’’لانسٹ میڈیکل جرنل‘‘ میں شائع ہوتے والی اس رپورٹ کے مطابق خواتین کی نسبت مرد زیادہ متحرک زندگی گزارتے ہیں۔ خواتین میں سے تقریباً 32فیصد ایسی ہیں جو سستی شکار ہیں جبکہ مردوں میں سے 23فیصد سست زندگی گزر رہے ہیں۔ تحقیق کاروں نے ہفتے میں 150منٹ کو درمیانے درجے کی جسمانی سرگرمی یا ورزش قرار دیا ہے اور جو افراد اس ٹارگٹ کو پورا نہیں کر رہے انہیں سست قرار دیا گیاہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 150منٹ کی ورزش ضروری ہے۔ یہ ورزش چہل قدمی سے لے کر سائیکل چلانے اور جم میں وزن اُٹھانے تک کسی بھی شکل میں ہوسکتی ہے۔

 

 

دنیا کی 20 سست ترین قوموں میں کویت پہلے نمبر ہے جس کے 67فیصد شہری سست قرار دیئے گئے ہیں۔ امریکی سموا کے 53فیصد شہری سست ہیں۔ سعودی عرب کے بھی 53فیصد ، عراق کے 52فیصد ، برازیل کے 47فیصد ، کوسٹاریکا کے 46فیصد ، قبرص ، سورینام اور کولمبیا کے 44 فیصد ، مارشل آئی لینڈز کے 43 فیصد ، پرتگال، باہاماز کے 43 فیصد ، بارباڈوس کے بھی 43 فیصد ، نیوزی لینڈ ، جرمنی ، نورو کے 42فیصد ، جبکہ مالٹا ، ارجنٹینا ، اٹلی اور متحدہ عرب امارات کے 41 فیصد شہری سست قرار پائے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …