Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بھارت،چائے والے کی بیٹی انڈین ائیر فورس میں لڑاکا طیارہ اڑائے گی

#paksa #paksa.co.za بھارت،چائے والے کی بیٹی انڈین ائیر فورس میں لڑاکا طیارہ اڑائے گی

بھوپال(صباح نیوز)محنت کا تعلق کسی کی ذات کے ساتھ منسلک نہیں رہتا ،محنت کرنے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں ،ایسے ہی بھارت میں ایک چائے فروخت کرنے والی کی بیٹی بھارتی ائیر فورس میں پائلٹ بھرتی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں چائے فروخت کرنے والے کی بیٹی کو آسمان میں اڑنے کے خواب کی تعبیرمل گئی۔قریبی ضلع میں چائے بیچنے والے کی24 سالہ بیٹی آنچل گنگوال کا انتخاب بھارتی ایئرفورس کی فلائنگ برانچ میں ہوگیاجو لڑاکا طیارہ اڑائے گی۔آنچل گنگوال نے اپنی لگن اور سخت محنت سے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔آنچل کے والد کی چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جس سے وہ گھر کا خرچ چلاتے ہیں۔آنچل ملکی سطح پرمنعقد ایئرفورس فائٹر پائلٹ کیلئے ریاست کی ایئر فورس کی فلائنگ برانچ میں منتخب کی جانیوالی واحد خاتون ہیں ۔آنچل نے بتایا کہ اترا کھنڈ میں آنیوالے سیلاب کے بعد امدادی کاموں سے متاثر ہوکر فوج میں شامل ہونے کی تیاری شروع کردی تھی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …