Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za بھارت میں انسانیت گئی بھاڑ میں ،درندہ صفت باپ کی ایسی شرمناک حرکت کہ آپ کے کانوں سے بھی دھواں نکلنا شروع ہو جائے گا

#paksa #paksa.co.za بھارت میں انسانیت گئی بھاڑ میں ،درندہ صفت باپ کی ایسی شرمناک حرکت کہ آپ کے کانوں سے بھی دھواں نکلنا شروع ہو جائے گا

مظفر نگر (آن لائن)باپ اپنے بچوں کا محافظ اور شجر سایہ دار کہلاتا ہے لیکن جب باپ جیسا مقدس رشتہ کسی درندے کا روپ دھار لے تو اس معاشرے کی ابتر صورتحال اور گراوٹ کی کوئی مثال نہیں دی جا سکتی ،بھارت میں بھی جنسی زیادتی کا ایک ایسا ہی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے پوری انسانیت کو شرمسار تو کیا ہے لیکن ہندوستانی معاشرے کے در و دیوار بھی ہلا کر رکھ دیئے ہیں ،اتر پردیش میں درندہ صفت باپ کی طرف سے 6ماہ تک مسلسل اپنی سگی نا بالغ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کا انتہائی شرمسار واقعہ سامنے آیا ہے جس نے بھارتی معاشرے کے اندرونی کھوکھلے پن کو مزید برہنہ کر دیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اترپردیش کے شہر بڈھانہ پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں عمر پور میں انسانی رشتوں کو شرمسار کرنے والا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک باپ اپنی ہی سگی نابالغ بیٹی کی چھ ماہ تک لگاتا ر عصمت ریزی کرتا رہا،متاثرہ لڑکی اپنے باپ کی اس شرمناک حرکت کا جب بھی پردہ فاش کرنے کی کوشش کرتی تو وہ اسے اسلحے کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش کرا دیتا ،متاثرہ لڑکی نے اپنے باپ کی درندگی بارے جب اپنی ماں کو آگاہ کیا تو درندہ صفت شوہر نے اپنی بیوی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی مگر با ہمت ماں نے مقامی پولیس سٹیشن میں اپنے شوہر کے خلاف درخواست دی جس پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرانے کے لئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …