Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلیفہ عزت پڑھائیں گے ،اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

#paksa #paksa.co.za بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلیفہ عزت پڑھائیں گے ،اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

لاہور(پاکستان)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعہ کے روز جاتی امرا میں ادا کی جائے گی ،بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلیفہ عزت پڑھائیں گے،سابق خاتون اول کو اپنے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپردخاک کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف برطانوی وقت کے مطابق شام پونے 6 بجے لندن پہنچیں گے اور بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے پاکستان لائی جائے گی،پرواز لندن کے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شام سوا6 بجے اڑان بھرے گی اور جمعہ کی صبح 5 بجے 55 منٹ پر پاکستان پہنچے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میت کےساتھ شہبازشریف اور اسما نواز پاکستان آئیں گے ،شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن او رحسین کی وطن واپس کا فیصلہ کل ہوگاجبکہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شیخ خلفیہ عزت پڑھائیں گے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …