Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ’ تیسری جنگ عظیم اس عرب ملک سے شروع ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے خوفناک پیشگوئی کر دی گئی

#paksa #paksa.co.za ’ تیسری جنگ عظیم اس عرب ملک سے شروع ہونے والی ہے کیونکہ۔۔۔‘ سب سے خوفناک پیشگوئی کر دی گئی

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) شام جس طرح امریکہ، روس اور دیگر عالمی طاقتوں کی پنجہ آزمائی کا میدان بن چکا ہے، اس سے دنیا پر تیسری عالمی جنگ مسلط ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور حربی ماہرین گاہے اس کے مطابق خبردار بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب ایک روسی حکومت کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئی کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق الیگزینڈر نیکراسوف ، جو 1990ء کی دہائی میں سابق روسی صدر بورس ییلسن کے دور حکومت میں ان کے مشیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور روس کی افواج تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ بننے جا رہی ہیں۔ دونوں ممالک کی افواج، جو ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے لیے تیار بیٹھی ہیں، غلطی سے تیسری جنگ چھیڑ سکتی ہیں۔

الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ ’’شام میں تیسری عالمی جنگ ایک ملک کے فوجیوں کے دوسرے ملک کے فوجیوں کو پہچاننے میں غلطی کرنے سے چھڑے گی۔ امریکہ یا روس کے فوجی کسی اور لڑاکا گروپ کو مخالف ملک کے فوجی سمجھ کر حملہ کر دیں گے جو تیسری عالمی جنگ پر منتج ہو گا۔جس طرح پہلی عالمی جنگ ایک چھوٹے سے واقعے پر شروع ہوئی تھی۔ تب آسٹریا کے آرخدوک فرانز فرڈینانڈ کا سراجیوو میں قتل ہوا تھا جس سے عالمی جنگ چھڑ گئی۔ اسی طرح تیسری عالمی جنگ بھی کسی ایک چھوٹے سے واقعے یا غلطی سے شروع ہو سکتی ہے اور یہ واقعہ یا غلطی جس جگہ ہو سکتی ہے وہ شام ہے جہاں امریکہ اور روس کی افواج جنگ کی تیاری کیے بیٹھی ہیں۔وہاں امریکہ اور روس کے علاوہ فرانس، برطانیہ اور دیگر کئی ممالک کی افواج بھی موجود ہیں اور کئی مزید جنگجو گروپ بھی وہاں برسرپیکار ہیں، چنانچہ وہاں ایک دوسرے کی شناخت میں غلطی کا امکان بہت زیادہ ہے۔‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …