Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za جاپان میں اڑنے والی خود کار کاروں کے روٹ کے میپ تیار

#paksa #paksa.co.za جاپان میں اڑنے والی خود کار کاروں کے روٹ کے میپ تیار

ٹوکیو(این این آئی)جاپانی حکومت رواں سال اڑنے والی کاروں کے روٹ کے نقشے جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ 

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان میں اڑنے والی کاروں کی تیاری کسی ایک کمپنی کا نہیں بلکہ کئی کمپنیوں کی مشترکہ مساعی کا نتیجہ ہے۔ ڈرون کار پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں میں جاپان کی سب سے بڑی فضائی کمپنی آل نیپون ایئر ، الیکٹرونیکل کمپنی این ای سی اور 12 دوسری کمپنیوں کے ساتھ نقشہ تیار کرنے والے ماہرین بھی کام کررہے ہیں، جو رواں سال اڑنے والی کاروں کے نقشے جاری کریں گے۔جاپانی حکومت کے ایک عہدیدار فومیاکی ابیھارا کا کہنا تھا کہ اڑنے والی کاروں کا منصوبہ ہر اعتبار سے الگ اور نیا ہے۔ اس نے جاپان کے سامنے ترقی کا ایک نیا دروازہ کھولا ہے جس میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔واضح رہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایک انقلابی پیش رفت ہے جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ شہریوں کو گاڑیوں کے لیے انتظار کی زحمت سے بھی بچایا جاسکے گا۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …