Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za ”جاﺅ بابا! میرے پاس پیسے نہیں صرف کارڈ ہے۔۔۔“ لڑکی کے جواب پر بھکاری نے وہ کام کر دیا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

#paksa #paksa.co.za ”جاﺅ بابا! میرے پاس پیسے نہیں صرف کارڈ ہے۔۔۔“ لڑکی کے جواب پر بھکاری نے وہ کام کر دیا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

ممبئی (آن لائن) پاکستان اور بھارت میں رہنے والا تقریباً ہر شخص یہ جملہ ہر روز سنتا ہو گا ”اللہ کے نام پر کچھ دے دے بابا۔۔۔“ جی ہاں! بازار میں کسی دکان پر کھڑے ہوں یا بند سگنل پر، ہر جگہ بھکاری ضرور نظر آتے ہیں جو اپنی ’قسمت آزمائی‘ میں مصروف ہوتے ہیں۔

بھارت میں صورتحال تو بہت ہی بدتر ہے جہاں بھکاریوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں، اکثر لوگ خیرات دیدیتے ہیں مگر کچھ لوگ انکار بھی کر دیتے ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں مگر بھارت میں ایک لڑکی نے بھکاری کو صرف اس وجہ سے انکار کیا کہ اس کے پاس کھلے پیسے نہیں بلکہ کارڈ ہے تو بھکاری نے بھی وہ کام کر دکھایا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی گاڑی روکتی ہے تو ایک بھکاری وہاں پہنچ جاتا ہے جس پر لڑکی شیشہ نیچے کرتے ہوئے اپنا پرس دیکھتی ہے اور بولتی ہے کہ کھلے پیسے نہیں ہیں۔ مذکورہ بھکاری ایک مرتبہ پھر لڑکی سے بھیک دینے کو کہتا ہے جس کے جواب میں وہ بتاتی ہے کہ اس کے پاس پیسے نہیں بلکہ صرف کارڈز ہیں۔

لڑکی نے ایسا کہا تو بھکاری نے حیرت انگیز طور پر لڑکی نے کہا کہ وہ کارڈ ’سوائپ‘ کرنے کیلئے دیدے کیونکہ اس کے پاس مشین موجود ہے ۔ لڑکی نے مذاق سمجھتے ہوئے اسے مشین دکھانے کو کہا تو باباجی نے اپنے ’طلسمی‘ تھیلے میں ہاتھ ڈالا اور واقعی مشین نکال لی جس پر لڑکی اور ویڈیو بنانے والے شخص کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …