Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za جہاز کی لینڈنگ کے وقت پائلٹ سو گیا

#paksa #paksa.co.za جہاز کی لینڈنگ کے وقت پائلٹ سو گیا

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) دوران پرواز مسافروں کی زندگیاں پائلٹ کے رحم و کرم پر ہوتی ہے اور اس کی ڈیوٹی کا تقاضا ہے کہ وہ ہمہ وقت چوکنا رہے لیکن آپ یہ سن کر دنگ رہ جائیں گے کہ آسٹریلیا کے جزیرے ’کنگ آئی لینڈ‘ پر ایک پائلٹ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے سو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ایک چارٹر فلائٹ تھی جسے ایک علاقائی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم جب پرواز ایئرپورٹ سے محض 46کلومیٹر کے فاصلے پر تھی، اس کا پائلٹ سو گیا ، جس پر جہاز لینڈ نہیں ہو سکااور ایئرپورٹ سے آگے نکل گیا۔تاہم خوش قسمتی سے اسے حادثہ پیش نہیں آیا۔

آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، یہ پرواز آسٹریلوی ریاست تسمانیا کے شہر ڈیون پورٹ سے ہمسایہ جزیرے کنگ آئی لینڈ جا رہی تھی۔ “ ریڈار سے حاصل کیے گئے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ کے سو جانے کے باعث جہاز ایئرپورٹ سے لگ بھگ 50کلومیٹر آگے نکل گیا، جہاں پہنچ کر اس کی آنکھ کھل گئی اور وہ جہاز کو موڑ کر واپس ایئرپورٹ پر لایا اور کامیابی سے لینڈ کر دیا۔ طیارے میں 9مسافر سوار تھے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …