Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za خواتین کی جیل پر مرد قیدیوں نے دھاوابول دیا، پھر خواتین قیدیوں کے ساتھ انہوں نے کیا کیا؟ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اُٹھے

#paksa #paksa.co.za خواتین کی جیل پر مرد قیدیوں نے دھاوابول دیا، پھر خواتین قیدیوں کے ساتھ انہوں نے کیا کیا؟ ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اُٹھے

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) جیلوں میں قیدیوں کے ہنگامے ہمارے یہاں بھی ہوتے رہتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں گزشتہ دنوں ایک جیل میں مرد قیدیوں نے خواتین قیدیوں کی جیل پر دھاوا بول دیا اور ان کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا کہ سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلوی شہر پرتھ کی گرینف رینجل جیل میں مرد قیدیوں نے ہنگامہ کیا اور رات کے اندھیرے میں گرائنڈر کی مدد سے جیل کے خواتین والے حصے کو توڑ کر اندر داخل ہو گئے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر سینکڑوں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔اگلی صبح حالات قابو میں آنے پر جیل انتظامیہ کی طرف سے خواتین میں ہزاروں مانع حمل گولیاں تقسیم کی گئیں تاکہ جنسی زیادتی کے نتیجے میں کوئی خاتون حاملہ نہ ہو جائے۔

رپورٹ کے مطابق جب انتظامیہ نے خواتین سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ مردوں نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔ کوئی ایک خاتون قیدی ایسی سامنے نہیں آئی جس نے جنسی زیادتی کیے جانے کا اعتراف کیا ہو تاہم جیل آفیسرز یونین کے قائم مقام سیکرٹری پاؤل لیڈنگھم کا کہنا تھا کہ ’’خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے یا نہیں اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ خواتین نے اس کا اعتراف نہیں کیا، تاہم جب ایک ایسی صورتحال ہو جس میں جیل میں سینکڑوں مردوں نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہو، حالات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر ہوں، اور رات کے اندھیرے میں مرد جیل توڑ کر خواتین والے حصے میں داخل ہو جائیں گے وہاں 10سے 12گھنٹے رہیں، میرے خیال میں کوئی بھی سوچ سکتا ہے کہ وہاں کیا ہوا ہو گا۔‘‘پاؤل لیڈنگھم نے مزید بتایا کہ ’’مرد قیدی ابتدائی طور پر جیل کی چھت پر چڑھے اوروہاں سے خواتین والے حصے میں داخل ہو کر انہوں نے تمام دروازے، کھڑکیاں، فرنیچر اور سب کچھ توڑ پھوڑ ڈالا۔‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …