Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دنیا کی سب سے بڑی مخلوق کون سی ہے؟ یہ کوئی مچھلی نہیں بلکہ۔۔۔ جواب جان کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے۔۔ اور اب اس کی زندگی خطرے میں ہے

#paksa #paksa.co.za دنیا کی سب سے بڑی مخلوق کون سی ہے؟ یہ کوئی مچھلی نہیں بلکہ۔۔۔ جواب جان کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے۔۔ اور اب اس کی زندگی خطرے میں ہے

سالٹ لیک سٹی(نیوز ڈیسک) قدرت کی تخلیقات حیرتناک ہیں۔ اور یوں تو ہر مخلوق ہی اپنی جگہ قدرت کی صناعی کا ایک حیران کن نمونہ ہے مگر کچھ بطور خاص انسان کی عقل کو حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ امریکی ریاست یوتاہ کی ایک جھیل کے کنارے 100 ایکڑ پر پھیلا جنگل بھی ایک ایسی ہی چیز ہے۔ دراصل اس جنگل کے لاکھوں پیڑوں کی ایک ہی جڑ ہے، یعنی حقیقت میں یہ سارا جنگل ایک ہی درخت ہے جس کی لاکھو ں شاخیں مکمل پیڑوں کی صورت میں سطح زمین پر دکھائی دیتی ہیں۔

قدرت کے اس حیرتناک کرشمے کا نام ”پانڈو ایسپن کلون“ ہے۔ اسے کلون اس لئے کہتے ہیں کہ یہاں دس لاکھ سے زائد ایسے درخت اُگے ہوئے ہیں جو ہر لحاظ سے بالکل ایک جیسے ہیں، کیونکہ یہ جینیاتی طور پر ایک ہی جڑ سے پھوٹی ہوئی شاخیں ہیں۔ ایک جڑ سے پھوٹنے والا لاکھوں درختوں کا یہ جنگل 100 ایکڑ سے زائد کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ اب یہ جنگل دھیرے دھیرے ختم ہورہا ہے کیونکہ جو پیڑ ختم ہورہے ہیں ان کی جگہ نئے پودوں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں مل رہا۔ ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق اس منفرد قسم کے جنگل کے خاتمے کی سب سے بڑی وجہ اس میں چرنے والے مویشی ہیں۔ تحقیق کار ڈاکٹر راجر کا کہنا تھا کہ ”یہ جنگل ختم ہورہا ہے اور اس کی بنیادی ذمہ داری انسانوں پر ہے کیونکہ ان کے جانور اس جنگل میں چرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب نئی شاخیں پھوٹتی ہیں تو جانور انہیں کھاجاتے ہیں اور پہلے سے موجود درخت اپنی عمر پوری کرکے ختم ہوتے جارہے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پرانے درخت بھی ختم ہورہے ہیں اور نئے درختوں کو بھی اگنے کا موقع نہیں مل رہا ہے۔“

سائنسدانوں نے اس تحقیق کے دوران 2013ءاور 2014ءمیں جنگل کے کچھ حصوں کو باڑ لگا کر محفوظ کیا۔ اب یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ان حصوں میں نئے پودے بڑی تعداد میں اگ چکے ہیں لیکن باقی جنگل میں نئے پودے بہت ہی کم دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ یہاں چرنے والے مویشی نئی شاخوں کو پھلنے پھولنے سے پہلے ہی کھا جاتے ہیں۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …