Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دورانِ پرواز آدمی نے خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا کیونکہ ۔۔۔ پورے جہاز میں افراتفری مچ گئی

#paksa #paksa.co.za دورانِ پرواز آدمی نے خاتون مسافر پر پیشاب کر دیا کیونکہ ۔۔۔ پورے جہاز میں افراتفری مچ گئی

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بدکردار انسان اپنی بدکرداری سے باز نہیں آتا، چاہے وہ زمین پر ہو یا ہوا میں۔ ائیرانڈیا کی نیویارک سے نئی دلی آنے والی پرواز میں ایک بدبخت مسافر نے عین یہی بات ثابت کر دکھائی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پرواز AI 102 میں سفر کرنے والی ایک بدقسمت خاتون مسافر کی بیٹی اندرانی گھوش نے یہ واقعہ بتاتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’میری والدہ ائیر انڈیا کی پرواز میں نیویارک سے دلی کا سفر کر رہی تھیں۔ دوران پرواز نشے میں دھت ایک شخص اُن کی سیٹ کے قریب آیا اور پتلون اتار کر پیشاب کرنا شروع کر دیا۔ میری والدہ اکیلی سفر کر رہی تھیں اور اس واقعہ کے باعث شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔‘‘

بدقماش مسافر نے تو جو کرنا تھا کر دیا، مگر ائیرلائن کا غیر ذمہ دارانہ رویہ بھی ناقابل فہم ہے۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی نے اس بارے میں بتایا کہ ’’ائیرلائن عملے نے سوائے اس کے کچھ نہیں کیا کہ میری والدہ کو دوسری سیٹ دے دی۔ جب وہ لینڈنگ کے بعد اپنی وہیل چئیر پر بیٹھی ائیرپورٹ سے روانگی کا انتظار کر رہی تھیں توانہوں نے اُسی شخص کو آرام سے وہاں سے جاتے دیکھا۔‘‘

اندرانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیطان صفت شخص کے خلاف کاروائی کے لئے ائیرلائن سے بھی درخواست کی ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی خبردار کیا ہے مگر تاحال اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …