Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za دوران پرواز مسافر نے خود کو باتھ روم میں بند کرکے ایسا کام شروع کردیا کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑگیا

#paksa #paksa.co.za دوران پرواز مسافر نے خود کو باتھ روم میں بند کرکے ایسا کام شروع کردیا کہ جہاز کا رُخ ہی موڑنا پڑگیا

پرتھ(نیوز ڈیسک) ہوائی جہاز میں کوئی خرابی واقع ہو جائے تو اسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے، کسی مسافر کی جان کو خطرہ لاحق ہو جائے تو بھی ایسا کرنا پڑ سکتا ہے، مگرکسی مسافر کے ٹوائلٹ میں بند ہو جانے پر بھی جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے؟ جی ہاں، بالکل کرنا پڑ سکتی ہے! آسٹریلیا کی قنتاس ائیرلائن کے ایک طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو ہی دیکھ لیجئے۔ یہ ہوائی جہاز اُڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد واپس مڑنے پر مجبور ہو گیا، محض اس وجہ سے کہ ایک مسافر نے خود کو ٹوائلٹ میں بند کر لیا اور پھر باہر آنے سے انکار کر دیا۔

میل آن لائن کے مطابق یہ مسافر کسی نامعلوم وجہ کی بناءپر مشتعل تھا اور ٹوائلٹ میں جانے سے پہلے بھی ہنگامہ کر رہا تھا۔ پھر وہ ٹوائلٹ گیا اور دروازہ اندر سے لاک کر کے باہر آنے سے انکار کر دیا۔ پرواز کے دیگر مسافروں نے بتایا کہ جب طیارے کی واپس لینڈنگ کے بعد اس شخص کو ٹوائلٹ سے نکالا گیا اور پولیس اسے لے کر جارہی تھی تو یہ اس وقت بھی بہت مشتعل تھا اور پولیس، عملے سمیت ہر کسی کو گالیاں دے رہا تھا۔ وہ اتنا ہنگامہ کررہا تھا کہ سب اے دیکھ کر پریشان ہوگئے اور لگتا تھا کہ کسی بھی وقت وہ حملہ کردے گا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق اب اس مسافر پر پابندی عائد کی جارہی ہے کہ یہ آئندہ کبھی قنطاس اور جیک سٹار ائیرلائن پر سفر نہیں کر سکے گا جبکہ اسے بہت بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ پرواز کے واپس آنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ائیرلائن کو تمام مسافروں کو ایک رات کے لئے ہوٹلوں میں ٹھہرانا پڑا، جس کا خرچہ ائیرلائن نے برداشت کیا، اور اگلے دن ساڑھے 12 بجے یہ پرواز دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …