Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za روزانہ اپنی جرابیں سونگھنے والا شخص پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگیا

#paksa #paksa.co.za روزانہ اپنی جرابیں سونگھنے والا شخص پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک آدمی اپنی ایسی قبیح عادت کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گیا ہے کہ سن کریقین کرنا مشکل ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق چین کے شہر ژینگ ژو کا یہ آدمی روزانہ جب کام سے گھر واپس جاتا تو کپڑے تبدیل کرنے کے بعد اپنی دن بھر پہنی گئی جرابیں سونگھا کرتا تھا۔ گزشتہ دنوں اسے سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی اور ہسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی اس عادت کی وجہ سے اسے پھیپھڑوں میں شدید نوعیت کی انفیکشن ہو گئی ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”دن بھر جرابیں پہننے سے اس کے پاﺅں میں جو فنجائی پیدا ہوتی تھی اس کے بیکٹیریا جرابیں سونگھنے سے اس کے پھیپھڑوں میں جاتے رہے۔ اس کے نتیجے میں اب اس کے پھیپھڑے اس فنگل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق یہ شخص کئی دن سے ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اب اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں میں اپنے پاﺅں سونگھنے کی عادت اس سے قبل رپورٹ ہو چکی ہے تاہم جرابیں سونگھنے کی عادت میں پڑنے کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایک امریکی لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک عمر رسیدہ شخص اس کی دن بھر پہنی جانے والی جرابیں لے کر سونگھتا ہے اور اس کے عوض اسے رقم دیتا ہے تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za سائنسدانوں نے بڑھاپے میں خوش رہنے کا سب سے سستا نسخہ بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے لوگ بھی بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جو بڑھاپے میں بھی خوش …