Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سائنسدانوں نے بڑھاپے میں خوش رہنے کا سب سے سستا نسخہ بتادیا

#paksa #paksa.co.za سائنسدانوں نے بڑھاپے میں خوش رہنے کا سب سے سستا نسخہ بتادیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایسے لوگ بھی بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جو بڑھاپے میں بھی خوش رہتے اور مطمئن زندگی گزارتے ہیں۔ بڑھاپے میں خوشی کے حصول کے موضوع پر اب تک کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں تاہم اب سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا انتہائی آسان اور سستا نسخہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنسدانوں نے 65سال سے زائد عمر کے 7ہزار سے زائد مردوخواتین پر تحقیق کرنے کے بعد بتایا ہے کہ جو مرد زیادہ عمر میں جا کر بھی جنسی عمل ترک نہیں کرتے اور مہینے میں کم از کم دو بار شریک حیات کے ساتھ خلوت کے لمحات گزارتے ہیں وہ عمر کی 70 کی دہائی میں جا کر بھی دوسروں کی نسبت کئی گنا زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔

مردوں کے برعکس بڑھاپے میں خواتین کے زیادہ خوش رہنے کا سبب قدرے مختلف سامنے آیا۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کی زیادہ دلچسپی جنسی عمل کی بجائے اپنے شوہروں کے ساتھ بوس و کنار کرنے اور جذباتی قربت کے لمحات گزارنے میں ہوتی ہے اور انہیں بڑھاپے میں یہی عوامل زیادہ خوش رکھتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ انگلیا رسکین کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں شامل وہ مردوخواتین جنہوں نے گزشتہ 12مہینوں میں جنسی عمل قائم کیا تھا زیادہ خوش پائے گئے۔ اس کے برعکس ان لوگوں میں خوشی کا معیار سب سے کم تھا جنہوں نے گزشتہ بارہ ماہ میں شریک حیات کے ساتھ خلوت کے لمحات نہیں گزارے تھے۔تحقیق میں یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ جب مردوں میں جنسی خواہش ختم ہو جاتی ہے تو وہ خواتین کی نسبت زیادہ غمگین رہنے لگتے ہیں۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …