Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سائنسدانوں کو کھربوں ڈالر کا خزانہ مل گیا ، یہ کہاں ہے؟ جان کر آپ قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

#paksa #paksa.co.za سائنسدانوں کو کھربوں ڈالر کا خزانہ مل گیا ، یہ کہاں ہے؟ جان کر آپ قدرت کے نظام پر دنگ رہ جائیں گے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کارخانہ قدرت یقیناً بہت حیرتناک ہے۔ حضرت انسان تو ابھی زمین کی گہرائی میں موجود خزانوں کا ہی اندازہ نہیں کر پایا تھا کہ خلا کی وسعتوں میں موجود لامتناہی خزانوں کے انکشافات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ سیارے مریخ اور مشتری کے درمیان تیرتی خلائی چٹانوں میں سونے، ہیرے اور دیگر قیمتی دھاتوں کے اتنے بڑے خزانے موجود ہیں کہ جن کی مقدار کو بیان کرنے کے لئے ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یو ایس جی ایس نے تو خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے ساتھ مل کر کھربوں ڈالر کی قیمتی معدنیات کو زمین پر لانے کی منصوبہ بندی بھی شروع کر دی ہے۔ یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت کم از کم 700 کونٹیلین ڈالر کی قیمتی دھاتیں زمین پر لائی جا سکتی ہیں۔

سپیس مائننگ، یعنی خلاء میں کان کنی، کے اس منصوبے کے تحت خلائی جہاز چاند ، خلائی چٹانوں اور دم دار ستاروں تک جائیں گے اور وہاں موجود قیمتی معدنیات کو واپس زمین پر لائیں گے۔یو ایس جی ایس کا کہنا ہے کہ معدنی خزانے کی زیادہ تر مقدار مریخ اور مشتری کے درمیان موجود خلائی چٹانوں اور شہاب ثاقب سے حاصل ہو سکتی ہے۔

اس خزانے کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے ابتدائی طورپر وہی سیٹلائٹ استعمال کیے جائیں گے جو اس وقت زمین پر معدنی خزانوں کو تلاش کرنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ سائنسدان ان سیٹلائٹس کا رخ خلاء کی جانب کر دیں گے اور خلاء میں موجود ایسے اجسام کا سراغ لگائیں گے جن میں معدنی خزانے بڑی مقدار میں موجود ہو سکتے ہیں۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …