Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سدھو کے جنرل باجوہ سے گلے ملنے کے اثرات ہمارے فوجیوں پرپڑے، بھارتی وزیردفاع

#paksa #paksa.co.za سدھو کے جنرل باجوہ سے گلے ملنے کے اثرات ہمارے فوجیوں پرپڑے، بھارتی وزیردفاع

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیردفاع نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے اثرات ہمارے فوجیوں پر پڑے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ویمن پریس کارپوریشن میں گفتگو کے دوران نرملا سیتارمن نے نوجوت سنگھ سدھو کے جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سدھو کو پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گلے ملنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سدھوکے بہت سے پرستار ہیں اور ایسے میں ان کے پاکستان جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ سے بغل گیر ہونے کے عمل نے ہمارے فوجی اہلکاروں پر اثرات ڈالے ہیں۔

بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کے حوالے سے ایک خاص انداز میں سوچتی ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سدھو کا پاکستانی آرمی چیف سے ملنا ایک ایسا عمل تھا جس سے عوام کا مورال بھی گرا۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …