Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za سعودی ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

#paksa #paksa.co.za سعودی ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے اور اس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق اس ڈاکٹر نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ’ایڈمن نے میری مرضی کے خلاف مجھے گروپ کا رکن بنایا، جس کی وجہ سے مجھے بے مقصد پیغامات موصول ہوتے رہے اور میرے لیے نہ صرف پریشانی کا باعث بنتے رہے بلکہ ان کی وجہ سے میرا بہت سا وقت بھی ضائع ہوا۔‘

ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ ’’میں رواں سال حج سے واپس آیا تو مجھے پتا چلا کہ کسی نے مجھے واٹس ایپ گروپ میں شامل کر لیا ہے۔میں حج سے واپسی پر فون آن کیا تو پیغامات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ پیغامات مجھے 24گھنٹے موصول ہوتے اور پریشان کرتے رہتے تھے۔‘‘ ڈاکٹر صاحب کے اس مقدمے کے بارے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’عدالت اس کا مقدمہ ابتداء میں ہی خارج کر دے گی۔ ‘‘ سعودی وکیل خالد ابورشید کا کہنا تھا کہ ’’اگر اس نے ایڈمن کے خلاف عدالت میں کوئی منفی بات ثابت نہ کی تو اس کا کیس وہیں ختم کر دیا جائے گا۔‘‘سوشل میڈیا پربھی ڈاکٹر کے اس کام پر کافی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’اس ڈاکٹر کے پاس واٹس ایپ کے پیغامات پڑھنے کا وقت نہیں لیکن کسی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا وقت ہے۔‘‘ایک اور نے کہا کہ ’’اس شخص نے پہلے دن ہی گروپ چھوڑ کیوں نہیں دیا؟‘‘

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …