Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za شادی کے روز دلہن کو دولہا دفنانا پڑ گیا ، انتہائی دردناک خبر آگئی

#paksa #paksa.co.za شادی کے روز دلہن کو دولہا دفنانا پڑ گیا ، انتہائی دردناک خبر آگئی

منٹگمری(نیوز ڈیسک) شادی کا دن زندگی کا حسین ترین دن ہوتا ہے مگر اسی دن موت اپنے خوفناک پنجے پھیلائے آن پہنچے تو پھر اس سے بڑھ کر غم و الم کا دن کون سا ہو گا؟ یہ امریکی دلہن اسی المیے کی تصویر ہے، جس نے شادی کے دن اپنے دولہے کے ساتھ رخصت ہونے کی بجائے آہوں اورسسکیوں کے درمیاں اُسے قبر میں اتارا۔

جیسکا پیجٹ نامی اس دلہن کی تصاویر نے انٹرنیٹ صارفین کو رُلا کر رکھ دیا ہے۔ اُس کا دولہا کینڈل جیمز ایک فائر فائٹر تھا۔ اُس کے ایک دوست کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا اور کینڈل اس کی مدد کو پہنچا تھا۔ دوست تو اس حادثے میں محفوظ رہا تھا مگر کینڈل، جو اس کی مدد کو آیا تھا، سڑک سے گزرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کا نشانہ بن گیا۔ یہ حادثہ ایسا اندوہناک تھا کہ سڑک پر ہی کینڈل کی موت ہو گئی۔

شادی کے دن جیسکا نے عروسی لباس پہنا مگر اُس کی تصاویر دولہے کینڈل کے ساتھ نہیں بلکہ اس کی قبر پر بنائی گئیں۔ اس موقع پر جیسکا کی فیملی اور دوستوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر یہ تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں اور اس بدقسمت دلہن کے المیے نے سوشل میڈیا صارفین کو واقعی بہت غمزدہ کر دیا ہے۔

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …