Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za عام انتخابات: امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کی جائیں گی

#paksa #paksa.co.za عام انتخابات: امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج آویزاں کی جائیں گی

اسلام آباد(پاکستان) عام انتخابات 2018 کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی اور انتخابی نشان بھی جاری ہوں گے۔

آج حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے یعنی امیدواروں کو مہم کےلئے 23 دن ملیں گے۔

یاد رہے کہ انتخابی عمل کےلئے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد سکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کئے جانے کےخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا تھا جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …