Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za عمران خان نے سرکاری رہائشگاہوں کی اراضی ، قیمت عوام کے سامنے رکھ دی

#paksa #paksa.co.za عمران خان نے سرکاری رہائشگاہوں کی اراضی ، قیمت عوام کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد (پاکستان)وزیراعظم عمران خان نے کچھ روز قبل سرکارہ رہائشگاہوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کی تھی جو کہ انہیں موصول ہو گئی ہے اور اس کے اعدادو شمار بھی وزیراعظم نے قوم کے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں عوام کو بتایا کہ مجھے پنجاب ، کے پی کے اور وفاقی علاقوں میں سرکاری اراضی پر بنی رہائشگاہوں کی 90 فیصد تفصیل موصول ہو گئی ہے ، یہ اعداد و شمار انتہائی حیران کن ہے ، اس میں 34 ہزار 459 کینال دیہاتی اور 17 ہزار 35 کنال شہری زمین ہے اور صرف شہری زمین اور اس پر بنی عمارتوں کی قیمت تین سو بلین روپے سے زائد ہے ۔

عمران خان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستان کو قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے عالمی اداروں سے مدد لیناپڑتی ہے اور ایسا ملک کیسے تین سو ارب روپے ایک جگہ منجمد کر سکتاہے ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے تمام سرکاری رہائشگاہوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جن میں پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان اور عہدیداروں کے زیر استعمال سرکاری رہائشگاہوں  کی تفصیلات بھی شامل تھیں ۔

Check Also

عمران خان کا ن لیگ پر بڑا وار، وہ کام کردیا جو لیگی سوچ بھی نہیں سکتے تھے #paksa #paksa.co.za

اسلام آباد – وفاقی کابینہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے میئر کو …