Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فرانس پولیس نے ایسے مطلوب ترین ملزم کو گرفتار کر لیا کہ جس کے جیل سے فرار ہونے کی کہانی جان کر آپ ہالی ووڈ فلمیں بھی بھول جائیں گے

#paksa #paksa.co.za فرانس پولیس نے ایسے مطلوب ترین ملزم کو گرفتار کر لیا کہ جس کے جیل سے فرار ہونے کی کہانی جان کر آپ ہالی ووڈ فلمیں بھی بھول جائیں گے

پیرس(آن لائن)فرانس میں پولیس نے جولائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جیل سے فرار ہونے والے ایک بدنامِ زمانہ گینگسٹر رضوان فائد کو گرفتار کر لیا ہے رضوان فائد اس سے پہلے بھی جیل سے فرار ہو چکا ہے تاہم پولیس نے اسے 6 ہفتوں بعد دوبارہ گرفتار کر لیا تھا ،پولیس نے رضوان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے تمام ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے  مطابق فرانس کے سب سے مطلوب ملزم اور بد نام زمانہ گینگسٹر  رضوان فائد  کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،رضوان فائد اس سے پہلے جولائی میں نہایت ڈرامائی انداز میں جیل میں سے فرار ہوا تھا ،وہ خود بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے  کہ اس کی زندگی ہالی وڈ کی فلموں جیسی ہے ۔رضوان فائد کو پہلی بار ڈکیتی کے الزام میں 1998 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرار سے قبل وہ  ڈکیتی  کی ایک واردات کے دوران ایک خاتون پولیس اہلکار کو  قتل  کرنے کے جرم میں 25 برس قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ پولیس نے ان تمام افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے جنھوں نے جولائی میں رضوان فائد کو فرار ہونے میں مدد کی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں رضوان فائد اس وقت فلمی انداز میں جیل سے فرار ہو گیا تھا جب ملاقات کے لئے آئے ہوئے اس کے ساتھیوں نے شیڈ میں دھواں پیدا کرنے والے بم پھینک کر سیکیورٹی فورسز  کو  با آسانی چکمہ دے کر  ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے میں کامیابی حاصل کی تھی ،جیل سے فرار کرانے والے ساتھیوں میں اس کے سگے بھائی بھی شامل تھے ،انہیں بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے ۔یاد رہے کہ رضوان فائد  کا فرانس کے انتہائی مطلوب مجرموں میں شمار ہوتا ہے۔ 2013 میں گرفتاری سے قبل وہ پولیس کو انتہائی مطوب تھا۔ الجزائری نژاد چھیالیس سالہ فائد کو انتہائی دلیر گینگسٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ رواں سال  جولائی کو دوسری مرتبہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا، اس سے قبل وہ  2013 میں گرفتار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ جیل سے اس وقت فرار ہوا تھا جب اس کے ساتھیوں نے جیل کی دیواروں کو بارودی مواد سے اڑا دیا تھا ۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …