Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za فیس بک پر دلہن کی نیلامی

#paksa #paksa.co.za فیس بک پر دلہن کی نیلامی

جبہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر کمپنیاں تشہیری مہمات بھی چلاتی ہیں لیکن انفرادی حیثیت میں بھی لوگ اپنی مصنوعات کو دوسروں تک پہنچانے کی سعی کرتے ہیں لیکن جنوبی سوڈان کے شخص نے فیس بک پر ایک ایسی چیز نیلامی کے لیے پیش کر دی کہ دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص نے شادی کے لیے اپنی بیٹی کو نیلامی کے لیے پیش کیا اور اشتہار میں لکھا کہ جو مرد سب سے زیادہ بولی دے گا وہ اس کے ساتھ اپنی 16سالہ بیٹی کی شادی کر دے گا۔

اس اشتہار کو دیکھ کر درجنوں مردوں نے اس بولی میں شرکت کی اور جس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی اس کی لڑکی سے شادی کروا دی گئی۔ اس شخص نے لڑکی کے باپ کو 500گائیں، 2لگژری کاریں، 2موٹرسائیکلیں، ایک کشتی، کچھ موبائل فونز اور 13ہزار 800ڈالر(تقریباً 18لاکھ 55ہزار روپے) نقدادا کیے۔ خانہ جنگہ سے تباہ حال ملک میں یہ ریکارڈ جہیز تھا جو کسی لڑکی سے شادی کے عوض اس کے باپ کو دیا گیا۔

بچوں کے حقوق کی تنظیم پلان انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ”اس لڑکی سے شادی کے لیے بولی دینے والوں میں جنوبی سوڈان کے کئی حکومتی عہدیدار بھی شامل تھے، جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ فیس بک نے بھی اس معاملے میں انتہائی غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر یہ اشتہار 25اکتوبر کو دیا گیا اور فیس بک کی طرف سے اسے 9نومبر کو ہٹایا گیا۔ جس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی اور لڑکی سے شادی کی وہ 8شادیاں پہلے کر چکا ہے اور یہ اس کی 9ویں شادی تھی۔“

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …