Home » Sports News » #paksa #paksa.co.za میسی کی سالگرہ روسی بیکری نے 60کلو چاکلیٹ کا مجسمہ بنادیا

#paksa #paksa.co.za میسی کی سالگرہ روسی بیکری نے 60کلو چاکلیٹ کا مجسمہ بنادیا

ماسکو(صباح نیوز) ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے روسی بیکری نے چاکلیٹ سے 60 کلو وزنی مجسمہ تیار کیا ہے۔ چاکلیٹ سے بنے مجسمے کو سالگرہ کے کیک پرلگایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی کے ایک ننھے مداح نے سالگرہ کا کیک کاٹا جسے شرکا نے کھایا اور دن بھر اپنے پسندیدہ فٹبالر کی 31 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے آنے والی ارجنٹائن ٹیم روسی شہر برونیتسی میں قیام پذیر ہے۔ میسی کے پرستاروں کی بڑی تعداد اسی شہر کے ایک چوک میں جمع ہوئی اورسالگرہ کے کیک سے لطف اندوز ہوئی۔دوسر ی جانب’’ شیف ڈاریا مالکینا ‘‘ کا کہنا تھا کہ بیکری کی جانب سے سٹار فٹ بالر میسی کی سالگرہ پر تحفہ دینے کے لیے چاکلیٹ سے ان کا مجسمہ بنایا گیا ۔مجسمہ تیار کرنے کے لیے بیکری کے 5 افراد نے تقریبا ایک ہفتہ محنت کی۔ 60 کلو وزنی مجسمے کو سالگرہ کے کیک پر لگایا گیا تھا۔فیفا ورلڈ کپ 2018 میں ارجنٹائن کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہے تاہم مداحوں کا کہنا ہے کہ میسی ہمیشہ فٹبال کی دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں گے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za بابراعظم نے دنیا بھر کے بلے بازوں پو پچھاڑ دیا ، سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی (آن لائن )پاکستان نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دے …