Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za ننھی زینب کے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی

#paksa #paksa.co.za ننھی زینب کے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی

لاہور(پاکستان)قصورکی ننھی زینب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے قاتل عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 سالہ زینب سمیت 12 بچیوں کے قتل میں سزاے موت پانے والے مجرم عمران کی آخری خواہش سامنے آگئی۔ تختہ دار پر لٹکنے سے پہلے قاتل نے اپنی آخری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری آخری التجا میرے گھر والوں کےلئے ہے کہ میرے جانے کے بعد ان کو تنگ نہ کیا جائے۔

مجرم عمران نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ جو جرم میں نے کیا اس کی سزا مجھے مل گئی ہے لہٰذا میرے گھر والوں کو اس کی سزا نہ دی جائے اور میرے گھر والوں کو ان کے ذاتی مکان میں رہنے دیا جائے جبکہ میں گھر والوں سے وصیت کرتا ہوں میری مغفرت کےلئے اللہ تعالی سے دعا کی جائے اور صبر سے کام لیں۔مجرم کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بھائیوں سے خصوصی التجا کرتا ہوں کہ زندگی میں ایسا کوئی کام نہ کرنا جس سے آپ کو میری طرح شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

واضح رہے قصورکی 7 سالہ زینب قتل کیس سمیت 12 بچیوں کے قاتل عمران کو کوٹ لکھپت جیل میں آج علی الصبح پھانسی دیدی گئی۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …