Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za نوجوان لڑکی نے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی تاکہ اس کے والدین ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

#paksa #paksa.co.za نوجوان لڑکی نے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی تاکہ اس کے والدین ۔۔۔ وجہ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

آکسفرڈ(نیوز ڈیسک) لڑکیوں پر جلد شادی کے لئے دباﺅ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ادھر سکول سے نکلیں اور اُدھر رشتے کی تلاش شروع۔ اور کچھ تو سکول کے زمانے میں ہی رخصت کر دی جاتی ہیں۔ پسماندہ ممالک میں یہ رواج کچھ زیادہ ہی عام ہے۔ افریقی ملک یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی لڑکی لولو جمائمہ کی بھی یہی کہانی ہے۔ یہ لڑکی آکسفرڈ جیسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے تو پہنچ گئی مگر والدین کی یہ فکر کم نہیں ہوئی کہ جلد از جلد بیٹی کے ہاتھ پیلے کر دیں۔ اور جب اُن کا اصرار حد سے بڑھ گیا تو اس لڑکی نے شادی کر لی، مگر کس سے، یہی تو اصل بات ہے!

لولو کا کہنا ہے کہ وہ جب سے آکسفرڈ یونیورسٹی پہنچی والدین کی پریشانی اور بڑھ گئی ہے۔ وہ اُسے آئے روز پیغام بھیجتے تھے کہ اپنے لئے کوئی لڑکا ڈھونڈ لے یا وہ خود اس کا رشتہ کہیں طے کر دیں گے۔ لولو کے والد نے تو اُس وقت ان کی شادی کی تیاری کر لی تھی جب وہ صرف 16 برس کی تھیں، اور والدہ بلاناغہ ان کی شادی کے لئے دعا کرتی ہیں۔

حال ہی میں جب اُن کے والدین کا دباﺅ بہت بڑھ گیا تو لولو نے فیصلہ کیا کہ شادی کر لے گی۔ اورپھر انہوں نے شادی کر بھی لی، مگر کسی لڑکے سے نہیں بلکہ خود سے ہی! یعنی والدین کا دباﺅ تو شادی کے لئے ہی تھا، یہ تو انہوں نے نہیں کہا تھا کہ شادی کس سے کی جائے، تو پس لولو نے خود سے ہی شادی کر دکھائی ہے۔ انہوں نے شادی کی پوری تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں وہ عروسی لباس پہن کر آئیں۔ ان کے دوستوں اور ساتھی طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے اس شادی میں شرکت کی، اور لولو کو ڈھیر سارے تحائف بھی ملے۔

اس لڑکی کی انوکھی شادی نے میڈیا میں تو خوب توجہ حاصل کی ہے اور یونیورسٹی میں بھی اس کا خوب چرچا رہا۔ پیچھے یوگنڈا کے میڈیا تک بھی اس کی خبریں پہنچ گئی ہیں۔ یقینا والدین کو بھی شادی کی تصاویر بھیج دی گئی ہوں گی، مگر اپنی پیاری بیٹی کی دولہے کے بغیر شادی پر اُن کا کیا کہنا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Share this:

Comments

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …