Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za واٹس ایپ پر منگیتر کو ‘idiot’ کہنے والے شخص کو جیل پہنچادیا گیا

#paksa #paksa.co.za واٹس ایپ پر منگیتر کو ‘idiot’ کہنے والے شخص کو جیل پہنچادیا گیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں دوستوں اور رشتہ داروں میں ایک دوسرے کواحمق کہہ دینا معمولی بات سمجھی جاتی ہے لیکن یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ متحدہ عرب امارات میں ایک لڑکے نے اپنی منگیتر کو واٹس ایپ پر احمق کہا جس پر اسے 2ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔امارات الیوم کے مطابق اس اماراتی شخص کی اپنی منگیتر کے ساتھ واٹس ایپ پر گفتگو ہو رہی تھی جس میں اس نے مذاقاً اسے ’الا¿بلہ‘ کہہ دیا جس کے اردو میں معنی احمق کے ہیں۔

لڑکی کو اپنے منگیتر کا یہ لفظ برا لگا اور اس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، جس کا اب عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس شخص کو دو ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد ایسے کیس دائر کروائے جا چکے ہیں جن میں ملزم نے مذاقاً کوئی بات کہی اور سامنے والا اسے عدالت لے گیا جہاں سے اسے قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔اماراتی قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو سوشل میڈیا پر ناگوار گزرنے والی کوئی بھی چیز بھیجنا قانون جرم ہے اور جرم ثابت ہونے پر اڑھائی لاکھ سے 10لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

 

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …