Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

#paksa #paksa.co.za وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ

اسلام آباد(پاکستان)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرمتحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے،خزانہ،پٹرولیم،توانائی کے وزرااور مشیر تجارت وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی یواے ای میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کودورے کی دعوت ولی عہدشیخ محمدبن سلطان النہیان نے دی تھی،وزیراعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں،جہاں وہ شیخ محمدبن سلطان النہیان سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ عمران خان نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے ۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کی طرز پر بڑا امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے ،اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں اقتصادی شعبوں میں معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …