Home » Pakistani Headlines » #paksa #paksa.co.za وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی ، اب تک کتنی گاڑیاں بک گئیں اور کتنے کروڑ کی بولی لگ گئی ؟ زبردست خبر آ گئی

#paksa #paksa.co.za وزیراعظم ہاوس میں گاڑیوں کی نیلامی ، اب تک کتنی گاڑیاں بک گئیں اور کتنے کروڑ کی بولی لگ گئی ؟ زبردست خبر آ گئی

اسلام آباد ( پاکستان )وزیراعظم ہاﺅس میں 102 گاڑیوں کی نیلامی جاری ہے جس میں اب تک 13گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں جاری گاڑیوں کی نیلامی میں 13 گاڑیاں فروخت ہوگئی ہیں اور اب تک تقریبا 2 کروڑ روپے کی بولی بھی لگ چکی ہے ۔ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی جائے گی ۔نیلامی میں پیش کی گئی گاڑیوں میں دو مے بیک بھی شامل ہیں جو کہ سابق وزیراعظم کے استعمال میں رہیں ہیں ۔

واضح رہے کہ سب سے پہلے کرولا کی گاڑی الٹس نیلام ہوئی جس کی بولی 11 لاکھ بیس ہزار روپے لگائی گئی اور اس کا ماڈل 2010 ہے ۔یاد رہے کہ گاڑیوں کی نیلامی تین مراحل میں مکمل کی جائے گی ۔پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔

Check Also

اسلام آباد – پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ایمریٹس ایر لائنز نے پاکستان کے اپنی تمام پروازیں منسوخ کردیں

Emirates cancels Pakistan, Afghanistan flights DUBAI (Reuters) – Dubai’s Emirates airline has canceled all Pakistan …