Home » Interesting News » #paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس نے صرف 500 روپے میں شادی شدہ خاتون ’خرید‘ لی، اسے اپنی دلہن بنا لیا

#paksa #paksa.co.za وہ آدمی جس نے صرف 500 روپے میں شادی شدہ خاتون ’خرید‘ لی، اسے اپنی دلہن بنا لیا

شاہ پور(نیوز ڈیسک) ادھار واپس نا ملے تو قرض خواہ کی ناراضی فطری بات ہے مگر یہ تو کوئی انصاف نہیں کہ ادھار کے بدلے قرضدار کی بیوی اغواءکر لی جائے، جبکہ قرض بھی صرف 500 روپے ہو، اور بیوی بھی مقروض دوست کی!

یہ دردناک واقعہ بھارتی شہر شاہ پور میں پیش آیا ہے جہاں رامیش نامی شخص نے اپنے دوست بسواراج سے قرض واپس نا ملنے پر اُس کی بیوی کو اغواءکر کے اپنی بیوی بنا لیا ہے۔ پولیس کو دی گئی درخواست میں بسوا راج نے بتایا ہے کہ وہ رامیش کو 500 روپے لوٹانے میں ناکام تھا جس پر کاروائی کرتے ہوئے رامیش نے اُس کی بیوی پاروتی کو اغواءکیا اور اب اس سے شادی کر لی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پاروتی بھی اب واپس آنے کو تیار نہیں۔ دوست نے تو ظلم کیا، بیوی نے بھی آنکھیں پھیرلی ہیں۔

بسواراج نے پولیس کے سامنے دہائی دی کہ اُس کی بیوی واپس دلوائی جائے مگر کوئی فائدہ نا ہوا۔ مایوس ہو کر اس نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔ویسے جب پاروتی خود ہی واپسی کو تیار نہیں تو بسوا راج کا دھرنا کیا کرے گا؟ بہرحال، اب اُس کا دھرنا جاری ہے، دیکھئے کیا نتیجہ نکلتا ہے!

Check Also

#paksa #paksa.co.za چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

لاہور، رائیونڈ (ویب ڈیسک) چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی …